ادونی شہر کے بسم اللہ فنکشن ہال ، فتح دروازہ کے قریب جامعہ ام القراء
للبنا ت ادونی کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ناظم مدرسہ شعیب سلفی نے
بتایا کہ شہر ادونی میں لڑکیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرانے کیلئے اور
دین کے احکام سے متعلق درس دینے کیلئے
ہم نے یہ مدرسہ کا قیام عمل میں لایا
ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ مدرسہ صبح کے اوقات چلایا جائے گا۔ اور یہاں پر
عربی ، اردو ، کے علاوہ انگریزی حساب ، وغیرہ کی تعلیم بھی دی جائے گی۔ اس
موقع پر محمد عیسیٰ ، محمد ذکریا، شیر خان عبیداللہ ، ابراہیم ، وغیرہ
شریک رہے ۔